موبائل فون کے استعمال پر پابندی عائد کر دی گئی کیونکہ۔۔۔۔

" >

لاہور(ویب ڈیسک)پنجاب بھرمیں ڈاکٹروں اورنرسوں پرموبائل فون استعمال کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی۔تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر کا پیشہ ایک مقدس ترین پیشہ ہے جس سے منسلک ہو کر نہ صرف ایک ڈاکٹر باعزت روزگار کما سکتا ہے بلکہ دکھی انسانیت کی خدمت کر کے نیکی بھی کما سکتا ہے۔تاہم گزشتہ کچھ

عرصے سے ڈاکٹرز کی غفلت کے واقعات منظر عام پر آ رہے تھے۔غفلت کے محرکات میں سے ایک موبائل فون کا استعمال بھی تھا ۔اکثر مریض یہ شکایت کرتے نظر آتے ہیں کہ جب وہ ڈاکٹرز یا نرسوں سے مدد طلب کرنے جاتے ہیں تو وہ انکی بات سننے اور انکے مریض کی مدد کرنے کی بجائے اپنے موبائل فونز پر مصروف رہتے ہیں۔اس ضمن میں حکومت نے انتہائی اہم فیصلہ کرتے ہوئے پنجاب بھرمیں ڈاکٹروں اورنرسوں پرموبائل فون استعمال کرنے کی پابندی عائد کر دی ہے۔پابندی کا اطلاق لاہور ، راولپنڈی اور فیصل آباد سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں ہوگا ۔ پنجاب حکومت کے نوٹیفیکشن کے مطابق دوران ڈیوٹی موبائل فون استعمال کرنے والےعملے کے خلاف کارروائی ہوگی۔ ڈاکٹروں پر موبائل استعمال کرنے کی پابندی مریضوں اور ان کے لواحقین کی شکایات پر لگائی گئی ہے ۔واضح رہے کہ اس سےقبل سرکاری سکولوں میں اوقات کار کے دوران موبائل فون کے استعمال پر پابندی عائد کر دی گئی۔تفصیل کے مطابق حکومت پنجاب نے خانیوال سمیت صوبہ بھر کے 36 اضلاع کے سرکاری سکولوں کے اساتذہ کی کارگردگی بہتر بنانے کیلئے اقدامات کرنے کافیصلہ کیا ہے ،اس سلسلہ میں سکول اوقات کار کے دوران استاذہ کے موبائل فون کے استعمال پر پابندی عائد کر دی ہے، خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گئی۔ اس بارے سکولوں کے انچارجوں کو ہدایات جاری کر دی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:نہ خدا ہی ملا نہ وصال صنم ۔۔۔ (ن) لیگ سے علیحدگی کے بعد سیاسی منظر سے غائب گھر بیٹھے چوہدری نثار کے خلاف تحریک انصاف نے ناقابل یقین کارروائی ڈال دی

یہ بھی پڑھیں:بڑی ڈیل : کل برطانوی حکومت نے ایک خصوصی طیارے میں 30 افراد کو اسلام آباد پہنچا دیا اور اسکے بدلے اسی طیارے پر 1 قیدی کو واپس لے جایا گیا ، مگر یہ ایک شخص کتنا خطرناک اور سفاک تھا ؟ جان کر آپ یقین نہیں کریں گے

یہ بھی پڑھیں:پاکستانیوں کے لیے سال 2018 کی سب سے بڑی خوشخبری ۔۔۔۔۔ امیر ترین پاکستانی شخصیت نے اپنے کل اثاثوں کا 25 فیصد حصہ ڈیم فنڈ میں دینے کی پیشکش کر ڈالی

یہ بھی پڑھیں:بیٹا دفع کرو سب کو تم میری ایک بات مان لو ۔۔۔۔ ایف آئی اے کی ٹیم جب تحقیقات کے لیے کراچی کے فالودے والے کے گھر پہنچی تو اسکی بوڑھی ماں نے ٹیم کے سربراہ کو کیا کہا ؟ ناقابل یقین انکشاف

یہ بھی پڑھیں:آج کی سب سے بڑی خبر : چیف جسٹس ثاقب نثار اور وزیراعظم عمران خان کے ڈیم فنڈ میں راتوں رات بڑا اضافہ۔۔۔ ائیر چیف مجاہد انور نے پوری قوم کا دل خوش کر دیا

(Visited 1,304 times, 1 visits today)

اپنا تبصرہ بھیجیں