عمران خان کے وزیر اعظم بنتے ہی جمائمہ خان بھی میدان میں آ گئی۔۔۔ سوشل میڈیا پر ایسا پیغام جاری کر دیا کہ پاکستانیوں کے لیے یقین کرنا مشکل ہو جائے گا

" >

لندن (ویب ڈیسک) عمران خان ہفتے کے روز پاکستان کے 22 ویں وزیر اعظم کے طور پر حلف لیں گے تاہم عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما خان نے کہا ہے کہ عمران کے بیٹے اس میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان قومی اسمبلی میں 176 ووٹ لے کر,

ملک کے نئے وزیراعظم منتخب ہو گئے ہیں۔ عمران خان ملک کے 22 ویں وزیر اعظم ہوں گے۔ ان کے مدمقابل مسلم لیگ نون صدر شہباز شریف کو 96 ووٹ ملے۔ انتخاب کے بعد قائد ایوان ہفتے کو ایوان صدر میں اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے جہاں صدر مملکت ممنون حسین ان سے حلف لیں گے۔ ایک ٹوئٹ کے جواب میں جمائما خان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے اپنے بیٹوں کو تقریب حلف برداری میں آنے سے خود منع کیا ہے۔ جبہک دوسری جانب نو منتخب وزیراعظم عمران خان آج اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔ نومنتخب وزیراعظم کی تقریب حلف برداری صبح ساڑھے 9 بجے ایوان صدر میں ہوگی۔ایوان صدر میں حلف برداری کی تقریب کی تیاریوں کو حتمی شکل دے دی گئی ہے جب کہ تقریب میں شرکت کے لیے دعوت نامے بھی جاری کر دیے گئے ہیں۔ وزیراعظم کی حلف برداری کی تقریب میں 1992 کا ورلڈ کپ جیتنے والی قومی ٹیم کے ہیروز کے علاوہ سابق بھارتی کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو بھی شریک ہوں گے۔نوجوت سنگھ سدھو عمران خان کی حلف برداری کی تقریب میں خصوصی طور پر پاکستان تشریف لائے ہیں۔ذرائع کے مطابق حلف برداری تقریب کے لیے تینوں سروسز چیفس اور پارلیمانی رہنماؤں کو دعوت نامے جاری کیے گئے ہیں جبکہ،


عمران خان کے قریبی دوستوں کے علاوہ تحریک انصاف کور گروپ کے تمام اراکین کو بھی دعوت نامے جاری کیے گئے۔ذرائع نے بتایا کہ غیر ملکی سفیر بھی تقریب میں شرکت کریں گے۔حلف برداری سے پہلے قومی ترانہ بجایا جائے گا جس کے بعد کابینہ سکریٹری صدر مملکت سے تقریب شروع کرنےکی اجازت طلب کریں گے۔ تقریب حلف برداری کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوگا جس کے بعد صدر مملکت ممنون حسین نومنتخب وزیراعظم عمران خان سے اُن کے عہدے کا حلف لیں گے۔حلف برداری کے بعد وزیراعظم حلف کی دستاویز پر دستخط کریں گے۔تقریب کے بعد نو منتخب وزیر اعظم کو گارڈ آف آنر بھی پیش کیا جائے گا۔خیال رہے کہ ملک بھر میں 25 جولائی کو ہونے والے عام انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف سب سے بڑی جماعت بن کر سامنے آئی۔گزشتہ روز پاکستان کے 22 ویں وزیراعظم کے لیے قومی اسمبلی میں ہونے والے انتخابات میں عمران خان 176 ووٹ لے کر قائد ایوان منتخب ہوئے۔(س)

(Visited 4 times, 1 visits today)

اپنا تبصرہ بھیجیں